امن امان کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین—- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے  صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایت کی ہے کہmuharam محرم میں تقدس کو برقرار رکھا جائے اور امن امان کی صورت حال پر خاصی توجہ دی جائے-  صوبہ بھر میں سیکورٹی  کے انتظام کو بہتر سے بہتر رکھا جائےاور محرم میں لوگوں کو سکیورٹی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ اٹھانی نہ پڑے-  وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں اور سب نے اتحاد اور اتفاق کی طاقت سے ملک دشمن عناصر کے ارادوں کو کمزور بنانا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے بارے میں عملدرآمد پر باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور محرم الحرام میں ہونے والی مجالس میں اور جلوسوں کے جو روٹس ہیں- سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو ہر ہال میں یقینی بنایا جائے محرم الحرام کے دوران اخوت، بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم رکھی جائے-وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے-  وزیراعلی نے تمام سکیورٹی اداروں کو پوری طرح الرٹ ہونے کی  ہدایت کی ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں پر خاصی نظر رکھے-

Leave a Reply