امریکی ریاست فلوریڈا میں تین لوگ پراسرار طریقے سے ہلاک پائے گئے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ پینساکولا کے قصبے میں حال ہی میں ہونے والے تین افراد کا قتل کسی رسم کے تحت کیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے افراد جادو ٹونا کرنے میں ملوث معلوم ہوتے ہیں۔پولیس کا خیال ہے کہ ان کی اموات کا باعث جمعے کو ہونے والے ’بلو مون‘ سے ہوسکتا وہے۔ بلو مون ایک نایاب فلکی موقعہ ہوتا ہے جب ایک ہی مہینے میں دو مرتبہ مکمل چاند نظر آئے۔ بلو مون تین سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے۔اگرچہ پولیس نے کسی شخص کو اس قتل کے سلسلے میں گرفتار نہیں کیا ہے تاہم ایک مشکوک شخص کی نشادہی کر لی ہے۔پولیس کا کے مطابق جائے وقوع انتہائی پیچیدہ تھی اور لاشوں کو ایک مخصوص انداز میں رکھا گیا تھا۔کاؤنٹی پولیس کے چیف ڈیوڈ مورگن کا کہنا ہے کہ مقتولین مقامی طور پر علیحدہ رہنے والے اور خاموش طبہ جانے جاتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا قومی سلامتی کے عناصر سے کوئی تعلق نہیں۔