تازہ ترین) دنیا آج ترقی کرتے ہوئے کہاں سے کہاں پہنچ گئی ، لیکن آج بھی انڈونیشیا کے کچھ ساحلی علاقے ایسے ہیں جہاں گھروں میں چارپائیوں کی جگہ ریت بچھی رہتی ہے ۔ لوگ ریت پر ہی سوتے اور آرام کرتے ہیں۔ گھر آئے مہمانوں کو بھی صوفوں اور کرسیوں کی بجائے ریت پر ہی بٹھایا جاتا ہے ۔ ریت کے بستر پر سونے کی روایت پر علاقے کے کھاتے پیتے گھرانے بھی عمل کرتے ہیں۔ ان گھروں میں جدید دور کی سہولیات جیسے ٹی وی، موٹر سائیکل ، ریفریجریٹر دیکھی جا سکتی ہیں مگر کمروں میں میز، کرسیوں اور صوفے کی جگہ صوف ریت ہی ریت نظر آتی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق خاکی بستر پر سونے کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس سے خارش، گھٹیا جیسے امراض سے نجات ملتی ہے۔ علاقے کے باشندوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کی یہ قدیم روایت دم توڑتی جا رہی ہے کیوں کہ نوجوان نسل روزگار کے لیئے شہروں کا رُخ کر رہی ہے اور اس سے اُن کے اندازِ زندگی میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں۔