پیپلز پارٹی نے ہار مان لی

اسلام آباد(تازہ ترین ) پیپلز پارٹی نے حکومت کے آگے پھر ہار مان لی ۔پیپلز پارٹی نے ایاز صادق کے مقابلے میں اپنا امیدوار نہ لانے کا اعلان کردیا ہے People’s party take a big decscion.۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر ایاز صادق سپیکر کے امیدوارہوئے تو ہم ایاز صادق کی حمایت کریں گے اور اپنا امیدوار نہیں لائیں گے لیکن اگر ایاز صادق کے علاوہ کسی کو امیدوار نامزد کیا گیا تو ہم بھی اپنا امیدوار لائیں گے ۔انہوں نے کہا سپیکر کے انتخاب کے بغیر ایوان کی کارروائی غیرقانونی ہو گی ، حکومت نے اجلاس میں کوئی بزنس کیا تو وہ غیر قانونی ہو گا ،اگر آج کوئی بزنس کیا تو کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔جب تک سپیکر نہ ہو پارلیمنٹ نامکمل ہے ،اگر اسپیکر کے بغیر ایوان کی کارروائی کی گئی تو بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔

 

Leave a Reply