پشاور کو سیل کرنے کا فیصلہ

Peshawar is decided to be sealed

پشاور(تازہ ترین)خیبر پختونخواہ کی صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکورٹی کی انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہیں، اس بناء پر  افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،اس بار تمام جلوسوں کی نگرانی براہ راست الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام ہونے والی مجالس کی علیحدہ علیحدہ  زونز بنائی گئی ہیں،اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس یوم عاشور کے موقع پرشہر میں موبائل سروسز بند کر دی جائیں۔محرم الحرام کے آخری آیام میں شہر کومکمل طورپر سیل کیاجائیگا ، تمام مجالس اور امام بارگاہوں پر سخت سیکیورٹی تعینات کی جائے گیااورشہر میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اورپاک فوج کے جوان بھی تعینات ہونگے۔

Leave a Reply