پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Petrol prices are increased

اسلام آباد(تازہ ترین)   پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرول ایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل اور جیٹ فیول میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔ اوگرا حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لازم ہے۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹراوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کی 30 تاریخ سے قبل وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرنے کے پابند ہیں حکومت اوگرا کی سمری کی بنیاد پر ہی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے۔رواں ماہ میں عالمی منڈی کی طرف سے مسلسل اضانے کی بناء پہ ملکی منڈی میں بھی اضافہ یقینی ہے۔

 

Leave a Reply