پی آئی اے ، بدحالی کا سفر جاری

تازہ ترین ) پی آئی اے   کی پروازوں کی آئے دن منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں کے لیئے  ہوائی سفر اب کسی عذاب سے کم نہیں رہا۔  اپنے اسPIA to set a new record in last 30 days طرزِ عمل کی بناء پر پی آئی اے کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑرہا ہے ۔  سرکاری  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کی 30 قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ جب کہ 10 پروازوں کو اڑان کے دوران ہی رُخ موڑ کر کسی اور شہر میں اترنے کو کہا گیا۔  گزشتہ 30 دنوں میں 10 انٹرنیشنل اور 20 ڈومیسٹک پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشنل  طیاروں کی مینٹی ننس اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث پرواز کو منسوخ کیا جاتا ہے ۔ تاہم مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے انکی منزلِ مقصود تک پہنچایا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here