اسلام آباد (تازہ ترین) زرائع نے بتایا ہے کہ 7 اگست بروز جمعہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم اور صدر نے کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس آپریشن کے کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا۔ اس کے علاوہ ضرب عزب کے مثبت نتائج پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بےجا تنقید پر افسوس کا اظہار کیا اور جمعرات کے روز خیبر پختون خواہ میں ہونے والے ہیلیکاپٹر کریش میں شہید ہونے والے فوجیوں کے گھر والوں سے تازیت کی۔