سیلاب متاثرین کے لیے 30 کروڑ روپے کی امداد

PM Nawaz Sharif announces 300 M Rs. for floodاسلام آباد (تازہ ترین) وزیرِاعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے 30 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سیلاب سے ہونے والے نقصان اور تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ سالوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ڈیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا ئیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عیسیٰ خیل میں پانی کی نظام کو بہتر کے منصوبوں کے لیے بھی 20 کروڑ مختص کیے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کی حکومت ملک کے ترقی پذیر علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔ پاک چین کوریڈور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کریڈور جن علاقوں سے گزرے گا وہاں کے لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔ پاکستان کی معیشت روز بروز ترقی کر رہی ہےاور آنے والے تین سالوں میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

وزیر اعظم کی میاںوانی آمد پر ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے 45 گاؤں زیر آب آچکے ہیں اور 55,000 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 12,924 ایکڑ فصلیں سیلاب سے تباہ ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 11 ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں اور 2,345 لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ 2,214 ٹینٹ اور 9,800 کھانے کے پیکٹ سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here