اسلام آباد (تازہ ترین) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پہلے بیلا روس کے دورے میں صدر الیگزینڈر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں نے درمیان زراعت، صنعت، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 20 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں ریڈیو پاکستان، ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور بیلاروس کی عالمی تجارت کے محکمے میں معاہدہ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور بیلاروس کی اکیڈمی آف سائنس بیلاروس کی سرکاری یونیورسٹی اور کامسٹیس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکوشینکو نے باہیمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم کیا۔ آزادی محل میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان صنعت و زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بیلاروس کا خوبصورت سفارتخانہ تعمیر کریں گے۔ وزیر اعظم نے صدر سے ون آن ملاقات اور وفود کی سطح کے مذاکرات کیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے۔ رواں سال مئی میں بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان کے لیے یادگار ہے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان مضبوط تعلقات کی بنیاد ہے وزیر اعظم نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان 20معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔