اسلام آباد (تازہ ترین) وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورہ کے لیے بیلا روس روانہ ہو گے ہیں۔ وہ بیلا روس میں صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کی ایوان نمائندگان اور ری پبلک کونسل کے چیرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور بیلا روس کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہو گی۔ اس کی علاوہ وزیر اعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔