تازہ ترین) گزشتہ روز گو جرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 100 کے لیئے ضمنی انتخابات منعقد کروائے گئے۔ جس میں مسلم لیگ ن کے اختر علی اور پاکستان تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک مدمقابل تھے ۔ پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی جب کہ بعض علاقوں میں بارش کے باعث پولنگ میں آدھا گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 49،991 ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف 28،380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے منتظم چوہدری محمد سرور نے اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے انتخابات کو صاف وشفاف قرار دیاہے ۔
یاد رہے پی پی 100 کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری شمشاد احمد خان کے قتل کے بعد سے خالی تھی ۔