تازہ ترین) الیکشن ٹریبونل ملتان نے این اے 144 اوکاڑہ سے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عارف حسین کو نا اہل قرار دے دیا۔ این اے 144 سے آزاد امیدوار فیاض احمد غوری اپنے مدمقابل چوہدری عارف حسین کے خلاف پٹیشن دائر کرتے ہوئے موئقف اختیار کیا تھا کہ مسلیم لیگ کے منتخب رکن قومی اسمبلی نے اپنی تعلیمی قابلیت جو ظاہر کی ہے اس میں ایف اے کی سند جعلی ہے جس پر عدالت نے ان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔