بلوچستان میں چودہ دسمبرسے پولیو مہم۔۔۔

Polio campaign in Baluchistan

تازہ ترین) بلوچستان میں رواں سال میں 6 پالیو کیسز آئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے حکومتِ بلوچستان نے  صوبہ بھر میں 14 دسمبر سے پولیو کی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بلوچستان کے صوبائی کوارڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 72 ہزار 616 بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بالوں کو لمبا اور چمکدار مگر کیسے؟

اس مہم کیلئے 8 ہزار سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور اس کے علاوہ 46 مستقل ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پولیس،لیویز اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Leave a Reply