آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری

تازہ ترین) ورلڈ اکنامک سروے کی حالیہ رپورٹ میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کے سب سے آلودہ 20 شہروں میں 17کا تعلق برصغیر سے ہے۔karachi

فہرست میں سرِ فہرست بھارتی  شہر  دہلی ہے۔ جبکہ دوسرا ، تیسرا اور چوتھا نمبر بھی بھارتی شہروں کے حصے میں ہی آیا ہے۔ جس میں بالترتیب پٹنہ، گوالیار اور رائے پور شامل ہیں۔  اس طرح بھارت پہلی 4 پوزیشنز پر براجمان ہے۔  جبکہ پاکستان کے 3 شہر  بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔  پاکستانی کی معاشی شہ رگ  کہلوانے والا شہر کراچی پانچویں نمبر پر  جبکہ خیبر پختونخواہ کا مرکزی شہر پشاور چھٹے نمبر ہے ۔ قدیم روایات کا حامل راولپنڈی آلودگی میں ساتویں نمبر پر ہے۔

علاوہ ازیں دنیا کے گندے ترین شہروں میں  قطر ، ترکی اور بنگلہ دیش  کے شہر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply