عدالت عظمیٰ میں اردو زبان کو سرکاری زبان کی حیثیت دینے اور ملک بھر میں تمام دیگر بولی جانے والی زبانوں کی ترویج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹی اطلاعات نے رپورٹ پیش کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے انتظامی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ صدر مملکت، وزیر اعظم ، وفاقی وزراء اور تمام سرکاری افسران ملک کے اندر اور بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات میں اردو میں تقریر کریں گے۔