تازہ ترین—- بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہوں نے اپنے ہی مسلئے کا ذکر کیا تھا اس کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں بھارت سے کوئی مثبت جواب کے منتظر ہیں- مثبت جواب آنے پر ہماری طرف سے انہیں ویلکم ورنہ کوئی مثبت جواب نہ آیا تو ہم کسی دوسرے آپشنز پر غور کریں گے- لاہور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا تھا کہ پاکستان کےساتھ انڈیا کے تعلقات خوشگوار ہونے چاہیے- بھارت کے کرکٹ بورڈ سے تعلقات خوشگوار ہونے چاہیے- ہمیں امید ہے کہ بھارت کی جانب سے مثبت جواب آ جائے گا – ان کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر انڈیا میں جانے کیلے آمادہ ہیں-اور آئندہ آنے والے دنوں میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کریں- گے- آئی سی سی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے- بھارت سیریز کی طرف سے ابھی کوئی مثبت جواب نہیں آیا ہے- شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کیلے ہمیشہ گرین سگنل ہے اورروکاوٹ بھارت کی جانب سے ہےاور فیصلہ بھی بھارت کی طرف سے ہے- پاکستان کے دروازے بھارت کیلے کھلے ہیں-