تازہ ترین) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 37 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی ہے اور حکومت کو چایئے کہ وہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بھی پہنچنا چاہیے۔