تعلیم کا فروغ ہماری پالیسی ہے،،،،، میاں محمد نواز شریف

اسلام آباد(تازہ ترین) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس میں خطاب Nawaz sharifکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ اڑھائی سال میں اہم اہداف حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ سرمایہ کاروں کے لئے بھی اہم مواقع پیدا کرے گا ۔

 حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔  حکومت انتہائی شفاف طریقے سے ترقی کے منصوبوں کو بڑھا رہی ہے- بجلی کے بحران کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ہماری پالیسی ہے۔ معیشت کی بحالی کے لئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا خدا کے فضل سے ہم نے مشکل فیصلے کئے۔ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کر کے ہم کو بہت ہی خوشی ہوئی ہے۔

ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے  ہمیں مشکل فیصلہ کرنا پڑے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالسییوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے متعرف ہیں-

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ ہمارا مقصد ہے اور بجلی کے بحران کو ختم کرنا ہے- اس ملک کی ترقی کے لیے ہم ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے-

Leave a Reply