پریتی زنٹا نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (تازہ ترین) کنگ الیون پنجاب کی مالکن پریٹی زنٹا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک اہم   انکشاف کیا ہے  انھوں نے کہا کہPretty Zinta disclosed آئی پی ایل میں کئی میچز کا فیصلہ پہلے سے ہی طے شدہ ہوتا تھا، بہت سے لوگوں نے مجھے میچ سے پہلے نتیجے کا بتایا جو 100 فیصد درست ثابت ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہے، میچ کے دوران 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے پر بہت سے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر بھی کیا، کنگ الیون پنجاب کے کچھ کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر میچز ہارے۔انھوں نے وضاہت دی کہ میں  نے اپنی ٹیم کی میٹنگ میں صرف جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ کے بارے میں کہا لیکن بھارتی میڈیا نے خبر حقائق سے ہٹ کر شائع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کا اینٹی کرپشن یونٹ فکسنگ نہیں روک سکا اور ان کے اقدامات اور دعوے صرف دعوے ہی رہے۔

Leave a Reply