گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

 تازہ ترین– پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے سے جاری کیے گئے ہفتہ وار رپورٹ کےvegetables مطابق 5 نومبر 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ٹماٹر کی اوسط قیمت ہفتہ وار بنیادوں پر 36.66 فیصد کے ریٹ بڑھنے سے 94.47 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے،  کئی شہروں ،اسلام آباد، لاہورسمت  ٹماٹر 100 روپے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں120 روپے فی کلوگرم فروخت کیا جا رہا ہے۔ ملک میں روز مرہ گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  ہو گیا ہے- جس میں میں پٹرول، ٹماٹر، چکن اورآلو مہنگے ہونے کے نرخ0.9  فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے-

اس کے علاوہ لہسن2.67 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.27 فیصد، انڈے1.75 فیصد، چائے کی پتی1.36 فیصد، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 1.08 فیصد، دال ماش0.76 فیصد، مٹی کا تیل0.75 فیصد، گائے کے گوشت کی پکی پلیٹ (اوسط ہوٹل) 0.74 فیصد، دال کی پکی پلیٹ (اوسط ہوٹل) 0.64 فیصد، گندم 0.38 فیصد، جلانے کی لکڑی0.25 فیصد، بکرے کا گوشت 0.24 فیصد مہنگا ہوگیا، گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ مرغی 11.09 فیصد کے اضافے سے ملک میں اوسطاً 134.45 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے، آلو کی قیمت بھی 5.62 فیصد زیادہ ہو کر 34.41 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی جبکہ پٹرول کی قیمت 3.50 فیصد اضافے کے نتیجے میں 77.17 روپے فی لیٹر ہوگئی  ہے – جو 29اکتوبر2015 کو ختم ہفتے میں 74.56 روپے فی لیٹر تھی

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے قیمتوں کے نرخ میں سب سے زیادہ اضافہ 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے 1.02 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 8ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی 0.80 فیصد، 12ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.83 فیصد، 18ہزار روپے آمدن والوں کے لیے 0.89 فیصد اور 35 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے-

Leave a Reply