تازہ ترین) مشاہد خان نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ اس دوران انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ سال اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر سیاسی اور عسکری قیادت کے خلاف سازش تیار کر رہے تھے۔