کسانوں سے جھوٹ بولنا ہمارا شیوہ نہیں ہے ،،وزیراعظم نواز شریف

تازہ ترین—وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا- اس موقعNawaz Sharif پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر خوراک سکندر بوسن بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 341 ارب روپے کا پیکج کسی حکومت نے نہیں دیا، کسان پیکج روکنے والے خود کو کسانوں کا ہمدرد کہتے ہیں-

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ  کسانوں سے ہم مہبت کرتے ہیں ہم کسانوں کی خدمت عبادتوں  سمجھ کر کرتے ہیں  کسان کے لیے بجلی کو اور مزید سستا کر دیں گے- کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں  فراہم کی جائیں گی- ان کا مزید کہنا تھا کہ روکاوٹیں نہ آتی تو کسان پیکج پر عمل کرچکا ہوتا،کسانوں سے جھوٹ نہیں بول رہے ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے- انہوں نے کہا کہ پیکج کے تحت کھاد کی قیمت فی بوری 500 روپے کم کی گئی، سولر ٹیوب ویل کی اسکیم منظور ہوچکی ہے جبکہ شمسی ٹیوب ویل کے لیے بھی قرضے دیئے جائیں گے- لودھراں کی ترقی کے لیے بھی ڈھائی ارب کے پیکج، 2 فلائی اوورز، زرعی یونیورسٹی اور کالج کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Reply