تازہ ترین—– پشاور اور سوات میں زلزے کے جھٹکے پھر محسوس کیے گئے ہیں وزیراعظم کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا گیا ہے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد میں کوئی کمی نہیں رہنی چا ہیے ان کی ہر طرح کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے- وزیراعظم کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے چھ لاکھ ،دینے کا اعلان جبکہ زخمیوں کے لیے فی کس ایک لاکھ،مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے دولاکھ، اور معزور ہونے والوں کو دولاکھ دینے کا اعلان کر دیا گیا – میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکج آدھا وفاقی حکومت اور آدھا صوبائی حکومت کا ہوگا- ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے جمعرات کے دوران امدادی چیک تقسیم کیے جائے گے