تازہ ترین) ناراض بلوچ قومی دھارے میں شامل ہوں،ہتھیار ڈالنے والوں کو 5 سے 15 لاکھ دیں گے جوان اسلہ پھینک دیں اور شریف اور محنتی شہری بن جائیں۔وزیر اعظم نوازشریف نے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے پر امن بلوچستان پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خشحالی کے لئے امن اور استحکام انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ رہنمائوں سے مزاکرات ہونے چاہیے۔