الیکشن کیمشن کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد– تازہ ترین—جمعرات کے روزجسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑنhigh court بنچ نے وفاق کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کسان پیکج کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے-  یاد رہے کہ بدھ کہ روز الکشن کمیشن کی طرف سے ایڈووکیٹ مینر پراچہ نے عدالت میں پیش ہو کر ضابطہ اخلاق سے متعلق ریکارڈ عدالت میںپیش کیا تھا جس پران کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت کے بنا ضابطہ اخلاق کی قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے- عدالت نے ریمارکس دیتے ہویَےکہا کہ الیکشن  کمیشن نے خود ابہام پیدا کیا ہوا ہے- عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا ، وزیراعظم نوازشریف نے پندرہ ستمبر کو تین سو اکتالیس ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا ،جسے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پیکج کوتین نکات پر عمل تین دسمبر تک روک دیا تھا، جس پروفاقی حکومت نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا-

Leave a Reply