تازہ ترین —اسلام آباد— وزیراعظم کی جانب سے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے- وزیراعظم میاں نواز شریف نے ریسکیوٹیموں کو زلزلے سے متاثرہونے والے علاقوں میں فوری کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی ہے- وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے-
پیر کے روز دوپہر 2 بجے کے قریب ملک کی تاریخ کا سب سے شدید اور دل کو ہلا دینے والا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے سب سے زیادہ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ ملک کے اکثر شہروں میں مکانات گرنے اور شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی خبریں بھی موصول ہو ہی ہیں-
وزیراعظم نے پیر کے روز پاکستان کے اکثر شہروں میں آنے والے زلزلے کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں اور امدادی ٹیموں کو فوری طورپرزلزے سے متاثر ہونے والوں علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کردی ہے-