اسلام آباد(تازہ ترین)وزیراعظم نواز شریف ازبکستان اہم دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہین جس میں ملک کی صورت حال ،ملکی صورت حال اور امن وامان کے حولے سے بھی بات کریں گے- اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نواز شریف ازبکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس موقع پر وہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے مسئلے پر گفتگو کریں گے۔ مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، طارق فاطمی اورشجاعت عظیم بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم اپنے 2 روزہ دورے کے دوران ازبکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تجارت، توانائی، علاقائی روابط،ثقافت وسیاحت کے ترقی پربات اہم گفتگو بھی کریں گے۔