تازہ ترین) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کے مختلف ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور بیکریوں پرچھاپے اور سیل کرنے کےبعد پنجاب حکومت نے عوام کی صحت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ ظاہر کیاہے ۔ اس سلسلے میں وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے ماڈل سٹالز متعارف کروانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے ۔ان سٹالز پر ہر چیز کے لیے الگ الگ شیلف بنائی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ ان سٹالز پر حفطانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شہریوں کو صاف اور معیاری کھاناپیش کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔