اسلام آباد (تازہ ترین)مون سون کے موسم سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے۔پر لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ بارش کا پانی آنکھوں میں جانا بہت سے انفیکشنز کا باعث بنتا ہے۔
ڈاکٹر کمال بی کپور کے مطابق کورنیل السر ان انفیکشنز میں سے ایک ہے،آنکھوں میں شدید درد،پس نکلنااور دھندلا دکھائی دینا اس کی علامات میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کے دوسروں کے تولیے اور دوسری ایشیاء استعمال نہ کریں کیونکہ زیادہ تر انفیکشن ہاتھوں اور کپڑوں سے پھیلتے ہیں۔