تازہ ترین) پاکستان تحریک انصاف نے 10 ڈا ؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کےباہرمتحدہ قومی موومنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا یہ ثابت ہو گیا کہ را ایم کیو ایم کی مالی معاونت کرتی ہے ۔ یہ تصدیق کسی اور نے نہیں بلکہ خود سکاٹ لینڈ یارڈ نے کی ہے۔ مظاہرے میں ہر عمر کے مردوں ، عورتوں اور بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین 2 گھنٹے تک ایم کیو ایم کے راہنما کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی لندن کے صدر بیرسٹر ولید الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک برطانوی شہری پاکستان میں خون ریزی کر رہا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں،الطاف حسین کی تقریریں نفرت اور عدم برداشت کو فروغ دے رہی ہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ برطانوی حکومت آخر خاموش کیوں ہےاور کیوں الطاف حسین کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ۔
فیصل واڈا اور ولید الرحمن کی جانب نے 10 داؤننگ سٹریٹ پر ایک یادداشت بھی جمع کروائی گئی۔