تازہ ترین) بھارتی ریاست گجرات میں بدھ کو پٹیل برادری کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ ریاستی دارالحکومت احمدآباد مین فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور وزیر اعظم نے لوگوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے اور ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ تشدد سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا اس کا واحد حل مزاکرات ہیں۔