صوبائی وزیرِقانون بال بال بچ گئے

فیصل آباد(تازہ ترین) فیصل آباد  کے علاقے سمن آباد میں صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی  رہائش گاہ کے قریب سے 7 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ ان میں Provincial Law Minister narrowly survived2 مقامی جبکہ باقی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  یہ لوگ رانا ثناء اللہ کی موجودہ رہائشگاہ سے صرف 4گھر چھوڑ کرجبکہ آبائی گھر کے بالکل سامنے ٹھہرے ہوئے تھے۔وہ صرف رات کو نکلتے تھے جبکہ دن کے علاقے میں نکلنے سے گریز کرتے تھے۔ علاقہ مقینوں نے ان کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع سی ٹی ڈی کو دی جو 3 دن ان کی نگرانی کرتی رہی۔2 روز قبل انھیں رات گئے چھاپہ مارکرگرفتار کیا گیا توان سے دھماکا خیز مواد برآمد ہو گیا ۔اس کی نگرانی حساس ادارے اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی کررہی تھیں اور نجی چینل کے  مطابق ان میں کچھ کو تفتیش کیلیے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ سے فیصل آباد میں ہی پوچھ گچھ جاری ہے۔

Leave a Reply