اسلام آباد(تازہ ترین) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جمعہ کے روزخیبرپختونخوامیں ناظمین اورنائب ناظمین کے انٹرویوزکئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے 52امیدواروں کے انٹرویوزکئے ہیں ۔نعیم الحق کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست جلد آویزاں کردی جائے گی ۔ خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے جس کے بعد اب مختلف اضلاع اورتحصیلوں کے لئے ناظمین اورناظمین کاانتخاب ہوناہے اورسپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق یہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں کرائے گئے ۔اب تک بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں تاہم پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوناباقی ہے ۔