تحریکِ انصاف کی تحقیقات کا عمل جاری۔۔۔۔۔

pti continues to investigate ………تازہ ترین) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے این اے 122 میں ضمنی الیکشن کے  نتیجے کے ردِعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی  این اے 122 کے نتیجے  کی تحقیقات کر رہی ہےکہ آخری لمحوں میں کتنے ووٹ باہر کئے گئے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں علیم خان کو مبارک باد دی کہ انہوں نے صادق ایاز کو ٹف ٹائم دیا ، این اے 122کا بھرپور مقابلہ ہوا اور بہت کم مارجن سے علیم خان الیکشن ہارے۔ تحریک ِانصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ان کے امیدوار نے  صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیا، پی ٹی آئی  این اے 122 کے رزلٹ کی تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن میں ثبوتوں کے سا تھ جا ئیں گے۔

Leave a Reply