ووٹوں کی دوباہ گنتی کی درخواست

تازہ ترین) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں اپنے امیدوار علیم خان کی شکست کے بعد حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کرو ادی  ہے جب کہ الیکشن کمیشنPTI سے ووٹرز کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے  مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا  ہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں  ووٹوں کی گنتی پر شبہ ہے  جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ  انتخاب میں مخالف امیدوار کو کم فرق سے کامیابی حاصل ہوئی اس لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جب کہ درخواست میں مسترد شدہ ووٹ دکھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کو خط لکھا گیا ہے جس میں این اے 122 کے ووٹرز کی فہرست مانگی گئی ہے جب کہ حلقے سے ووٹوں کی منتقلی کے معاملے کو بھی اٹھایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے خط میں ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقے سے ووٹوں کی دیگر حلقوں میں منتقلی پر تحفظات، جبکہ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے گئے ووٹوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔تحریک انصاف نے 2013 ء کے عام انتخابات اور حالیہ  ضمنی انتخابات میں نادرا کی ووٹر لسٹوں کا ریکارڈبرائے سال  2013 ء اور 2015 ء  کے ساتھ ساتھ ان ووٹر لسٹوں کا موازنہ شدہ ریکارڈ اور 2015ءمیں  این اے 122 میں درج نئے اور خارج کردہ ووٹوں کا ریکارڈ بھی طلب کیاہے۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں کا ریکارڈ تحریک انصاف کے ووٹرز کی شکایت پر مانگا گیا ہے۔واضح رہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے ایاز صادق نے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو شکست دی ہے ۔

Leave a Reply