پی ٹی آئی نے ثبوت دے دیا۔

PTI has given proofلندن(تازہ ترین)  تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 8 فائلوں پر مشتمل ثبوت پیش کر دیے۔یہ  ثبوت انہوں نے  اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کے دوران پیش کیے۔ جن میں منی لانڈرنگ کی تفصیلات شامل ہیں۔تفصیلات  کے مطابق ان میں الطاف حسین پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1998سے2013تک مختلف طریقوں سے منی لانڈرنگ کی گئی۔ رقم کی منتقلی کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین نے شکریے کے خطوط بھی لکھے جودستاویزات کا حصہ ہیں۔ی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الطاف حسین کو سخت سے سخت سزا دینے  کا مطالبہ کیاہے۔لندن میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سے برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی رابطہ کیا اور ان کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔

Leave a Reply