پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ آج اپنی سالگرہ منائے گے

تازہ ترین: پاکستان کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آج اپنی 63سالگرہ منارہے ہیں- پاکستان تحریک انصاف کےimran khan سربراہ اور سابق کپتان عمران خان 25 نومبر1952ء کو اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے جو آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں ۔عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہورمیں کیتھیڈرل اسکول اورایچیسن کالج،لاہورسے حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہاں رائل گرائمر اسکول میں پڑھا اورپھراوکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔

عمران خان نے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی لیکن پھروہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت انہوں نے پاکستانی عوام، خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

دوسری جانب عمران خان آج مختصر دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ یونیورسٹی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرینگے جب کہ عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں ۔انھیں میانوالی میں حلقہ این اے71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال اور بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے

Leave a Reply