پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

PTI member killed in firingفیصل آباد( تازہ ترین)فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے سمن آباد میں ڈیرے سے فائرنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن مدثرجاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن ایک یوسی میں جیتنے کے بعد ریلی کی شکل میں جارہےتھے کہ رانا ثنا اللہ کے ڈیرے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد فیصل آباد میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بڑی تعدادپہنچ گئی۔اطلاع ملنے پرتحریک انصاف کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی اور رانا ثنا اللہ کے ڈیرے کا گھیراو کرلیا اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔دوسری طرف رانا ثنا اللہ نے واقعہ کی تردید کی ہے اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی حوصلے سے کام لیں۔عابد شیر کو پولنگ سٹیشن پر نہیں جانا چاہئے تھا۔

Leave a Reply