پنجاب ریونیو اتھارٹی آرڈیننس جاری کر دیا گیا،،،،،،، رفیق رجوانہ

تازہ ترین—- پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ کی جانب سے پنجاب ریونیو اتھارٹی آرڈیننس جاری کر دیا گیا  ہے۔raffiq rajwana تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نوٹیفکیشن کے بغیر کام کر رہی تھی اور معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج ہو گیا جس پر حکومت کو بھی اس کا خیال آ گیا۔ ذرائع کے مطابق معاملہ عدالت پہنچنے کے بعد آج گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی آرڈیننس جاری کر دیا ہے-

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ آنے والے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں دیا گیا تھا  ٹیکس ہدف 72ارب روپے لیں گے بجٹ میں جن نئی اشیاء پر جی ایس ٹی عائد لگایا گیا ہے ان اشیاء پر 16فیصد جی ایس ٹی کی بجائے 2فیصد سے 10فیصد تک جی ایس ٹی لگایا گیا ہے ۔

واضح رہے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لانڈری اینڈ ڈرائی کلینرز،کار آٹو موبل ڈیلرز،آٹو    ورکشاپ،گھریلواستعمال کی الیکٹرونکس مصنوعات،ہیلتھ کیئر،جیمز اور فزیکل فٹنس کلبز،ٹورز اینڈ ٹریولر ایجنٹس،ہیئر کٹنگ سیلون،پراپرٹی ڈیلرز،کنسٹرکشن سروسز،اکاؤنٹینٹ،آڈیٹرز،ٹیکس کنسلٹنٹس، کمپنی سیکرٹریز،کارپوریٹ لاء کنسلٹنٹس سروسز پر 5فیصد ،ٹیکسٹائل،لیدر،سرجیکل اور سپورٹس گڈز کی تیاری اور ایکسپورٹ پر 2فیصد جبکہ فرنچائزی سروسز پر 10فیصد جی ایس ٹی عائد ہوا ہے۔

Leave a Reply