پنجاب فوڈ اتھارٹی پھر ایکشن میں۔۔۔

تازہ ترین)  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ایک بار پھر سے ایکشpunjab food authority again in actionن میں آگئی، لاہور میں متعدد ریسٹورنٹس بند کر دئیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ایم ایم عالم روڈ ، لبرٹی مارکیٹ اور گورو مانگٹ روڈ پر غیر معیاری اور مضرصحت کھانوں پر دو معروف ریسٹورنٹس پیراڈائز اور سرحد ہوٹل سیل کر دیئے۔ جبکہ ایک کو وارننگ دیتے ہوئے 18 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ میں چھاپے مارے۔ مضر صحت اشیا پر 2 معروف ریستوران پیراڈائز اور سرحد ہوٹل سیل کر دیئے۔ فوڈ اتھارٹی نے ایم ایم عالم روڈ پر بھی پلیلوز ریستوران میں چھاپہ مارا، اور غذائی اشیا کا معیار بہتر بنانے کی وارننگ دیتے ہوئے 18 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

Leave a Reply