لاہور میں ڈزنی لینڈ بنانے کا منصوبہ

لاہور(تازہ ترین)پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیاہے ،پنجاب حکومت لاہور میں 36بلین روپے کی لاگت سے شہریوں کی تفریح punjab governemnet ، disney landکیلئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر ایک شاندار پارک بنانے جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے کمشنر عبداللہ سنبل ،ہوٹری کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں محمد شکیل اور چینی کمپنی کے چیئرمین جن منگ نان کے درمیان گزشتہ روز اس معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں ،جس کے مطابق چینی کمپنی یہ پارک تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کرے گی ۔معاہدے کے مطابق چینی کمپنی دیگر قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ہمراہ پنجاب حکو مت کی جانب سے فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازموں کیلئے ’سندر ورکرز ویلفیئرز کمپلیکس فیز 1‘منصوبے کیلئے بولی میں حصہ بھی لے گی جو کہ 7.78بلین روپے سے مکمل کیا جائے گا ۔جس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سکول ،مسجد ،پارک اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے چیزیں تعمیر کی جائیں گی

Leave a Reply