تازہ ترین) مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوورسیز پاکستانیوں اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے بچوں کے سیلف فنانس پر داخلوں کے لئے مختص 76 سیٹوں پر داخلہ اب اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔اور مزکورہ 76 سیٹیں صرف دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لئے مختص ہوں گی۔ اور وہ 20 اگست تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔