تازہ ترین) حکومت پنجاب نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز پر عائد ٹیکس واپس لے لیا ہے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز پر 19.5 فیصد سلیز ٹیکس عائد کرنے کی سمری 2 مرتبہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ارسال کی جسے اُنھوں نے مسترد کر دیا۔ حکومت پنجان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ طلبہ نے بھی پنجاب حکومت کے علم دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت کاوش قرار دیا ہے ۔ دوسری طرف سندھ اور خیبر پختونخواہ حکومت نے ابھی تک عائد سلیز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا