پنجاب مثالی صوبہ اور شہباز شریف متحرک ترین وزیر اعلٰی قرار

تاہ ترین) عالمی جریدے” دی اکونومسٹ” میں شائع مضون  میں شہباز شریف کی قیادت میں  فروغ تعلیم  کے لیئے کیے جانے والے اقدامات  بالخصوص پنجابPunjab is an Ideal province ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو نمایاں جگہ دی گئی ہے ۔  مضمون میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، میکسیکو اور نائجیریا میں بھی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ہے۔  جریدے کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 20 لاکھ ضرورت مندبچوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کر چکی ہے اور 2018 تک یہ تعداد 28 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔  صوبے میں نئے سکول کھولنے کی بجائے 2018 تک سو فیصد انرولمنٹ کے ہدف کو حاصل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔  دوسری جانب  پنجاب    حکومت ورلڈ بینک اور   ہارورڈ ہونیورسٹی  کے تعاون سے دیہی علاقوں  میں بھی بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے  جس سے محض ایک سال کے مختصر عرصے میں تعلیمی قابلیت میں بہتری کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کی تعدا د میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here