ممتاز قادری کی سزا ختم ہونے کے امکان۔۔۔

 

Qadri's punishment is likely to be finished

تازہ ترین) سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتازقادری کی سزا ختم کرانے کے لیے 100 کے قریب علماء نے صدرمملکت کو خط لکھ دیاہے۔  دوسری طرف عیسائی خاتون آسیہ بی بی جو کہ  توہین مذہب پر سزائے موت کی منتظر ہیں، ان کو جیل میں درپیش سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوسرے قیدیوں سے الگ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری افسر نے تصدیق کی کہ ملتان میں آسیہ بی بی کو پچھلے ہفتے    خواتین جیل کے ایک الگ تھلگ حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے اہل سنت کی 100 سے رائد چھوٹی بڑی جماعتوں کے سربراہوں کے دستخطوں کے ساتھ صدرمملکت کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے  وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیار استعمال کر تے ہوئے عاشق رسول ملک ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کردیں۔

 

 

Leave a Reply