……..زلزلے کے باعث قائداعظم ٹرافی میچ روک دیا

تازہ ترین—- زلزے کی وجہ سے کرکٹ میچ روک دیا گیا – شدید جھٹکوں کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری qdafi stadiumقائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا ، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد کھلاڑی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ڈریسنگ روم سے باہرآ گئے اور گراﺅنڈ میں اکٹھے ہوگئے ۔ سٹیڈیم میں لگے لائٹ ٹاور کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ہلتے رہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.5ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پاکستان میں زلزلے کی شدت 8.1تھی۔

 زلزلے کا مرکز افغان دارلحکومت کاکستان کے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

 جس کی وجہ سے زمین تقریباً ایک منٹ سے زائد وقت تک لرزتی رہی ابل سے 265کلومیٹر تھاجبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ زلزلے کی گہرائی 193کلومیٹرتھی زلزلہ متاثرین کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کے3 ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں جس میں ایک ہیلی کاپٹر خیبر پختونخوااور2 ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں،ترجمان نے بتایا کہ سی 130 طیارے کے ذریعے چترال کے لئے 7 ٹن راشن اورزمین کے راستے دیر کیلئے 20 ٹن راشن جس میں 10 ہزار کھانے پینے کی تیار اشیاء،ایک ہزار خیمے اور 500 کمبل روانہ کئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی اضافی ٹیمیں بھی بھجوا دی گئی ہیں ،خیمے اور کبل زلزلے سے متاثر ہونے والے دور دراز علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے،۔

Leave a Reply