تازہ ترین) پاکستانی نامور گلوکار راحت فتح علی خان 4 سال بعد ممبئی پہنچ گئے ۔ راحت فتح علی خان پر گزشتہ 4 سال سے بھارت جانے پر پابندی عائد تھی جس بناء پر وہ بالی وُڈ فلموں کے لیئے اپنے گانے دبئی میں ریکارڈ کرواتے رہے ۔ ممبئی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت کا کہنا تھا میرے چاہنے والے سرحد کے دونوں پار رہتے ہیں۔ میں بھارت آنے پر بہت خوش ہوں ۔ بھارتی عدالت نے یاد کیا تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ راحت فتح علی خان کو 13 فروری سنہ2011ء میں بھارت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 124،000امریکی ڈالر لے جانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انڈین قانون کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی 5،000 امریکی ڈالر سے زائد کی کرنسی اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا۔ تاہم راحت کو 28گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔