آرمی چیف کی زلزلے سے متعلق اہم ہدایات

Raheel shareef gave instructions to armyراولپنڈی(تازہ ترین)پاکستان کی  تاریخ کے شدید ترین زلزلے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فو ج کو امدادی کارروائیوں کی ہدایات کوجاری کردی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فو ج کے جوانوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی نقصان کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں وہاں امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ انکا مزیدکہناہے کہ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔آرمی چیف کی طرف سے فارمیشن کمانڈ کو نقصانات کا اندازہ لگانے کی ہدایات کے بعد آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں کوروانہ کردئیے گئے ہیں۔آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں سے مزید کہاہے کہ متاثرین کی مددکیلئے احکامات کا انتظار نہ کیا جائے جہاں ضرورت ہو وہاں فوری کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply