رانا ثنااللہ کا عمران خان کے متعلق بڑا دعوی

ranaفیصل آباد(تازہ ترین)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ خان نے پی ٹی آئی چیئرمین اور ریحام خان کی طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی کا بھی رہنا مشکل ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں کی علیحدگی پر افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کا ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے ۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ شادی کے آغاز سے ہی ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکے گی۔واضح رہے کہ ریحام اور عمران کی علیحدگی کا اعلان آج کیا گیا۔ اس وقت ریحام خان لندن میں مقیم ہیں۔ عمران خان اور ریحام خان  کی طلاق بہمی رضا مندی سے ہوئی ہے- حق مہر ایک لاکھ روپے رکھا گیا تھا- عمران خان کی بہنیں اس شادی سے خوش نہیں تھی-

Leave a Reply